ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جبہت فتح الشام نے دمشق بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

جبہت فتح الشام نے دمشق بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Thu, 19 Jan 2017 18:29:17  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ماضی میں النصرہ فرنٹ کے نام سے معروف جبہت فتح الشام نامی گروپ نے گزشتہ ہفتے شامی دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم حملیکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس خودکش حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ جمعرات کو یہ خود کش حملہ دمشق میں سکیورٹی تنصیبات کے حامل علاقے کفر سوسہ نامی ضلعے میں کیا گیا تھا۔ اس شدت پسند گروپ کی جانب سے یہ ذمہ داری ایک سوشل میڈیا پیغام میں قبول کی گئی ہے۔ القاعدہ کا اتحادی النصرہ فرنٹ گروپ گزشتہ برس ٹوٹ گیا تھا اور نئے گروہ نے اپنا نام جبہت فتح الشام رکھا تھا۔


Share: